ہارون بلور کی شہادت، سوات میں عوامی نیشنل پارٹی کا جلسہ منسوخ

مٹہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 12 جولائی 2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے آج ہونے والے مٹہ میں اعظیم الشان جلسہ عام کو پشاور واقعے کی بعد منسوخ کردیا گیا جلسہ کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی تھی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین بازو پر کالی پٹیاں باندھ کر مٹہ بازار میں الیکشن مہم چلائی 25تاریخ پر ملک وقوم کیلئے قربانیاں دینے والوں اور بیرونی دنیا میں تربیت حاصل کرنے والوں کی درمیان معرکہ ہوگا عوامی نیشنل پارٹی کے الیکشن مہم میں روکاوٹوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلع ناظم عبدالجبار خان مٹہ تحصیل کے صدر قاسم خان اور دیگر کا مٹہ جلسہ گاہ کی مقام پر میڈیا سے بات چیت ۔تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے عبدالجبار خان اور عوامی نیشنل پارٹی مٹہ تحصیل کے صدر قاسم خان اوردیگر قائدین نے مٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں ہونے والے دھماکہ اور ہارون بلور سمیت دیگر عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان اور قائدین کے شہادتوں کی بعد اج مٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کا ہونے والا عظیم الشان جلسہ عام کو منسوخ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ پشارو میں ہونے والے دھماکہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی بلند درجات کیلئے دعااور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا گو ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت مٹہ میں ہونے والے جلسہ عام کیلئے تمام تیاریاں مکمل تھیں جس میں ہزاروں لوگوں کو شرکت کرنا تھی جبکہ اس جلسہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی خصوصی خطاب کرنے والے تھے لیکن اللہ کو منظور نہیں تھا اور اب اج ہونے والے جلسہ کو منسوخ کیا گیا انہوں نے کہا کہ پہلے کی طرح اس بار بھی عوامی نیشنل پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بعد ایک بار پھر عوامی نیشنل پارٹی کے الیکشن میں روکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے کیونکہ اس بار لوگوں نے ایک بار پھر عوامی نیشنل پارٹی کے ہاتھوں تبدیلی لانے کافیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف دیگر لوگوں کی بڑی بڑی محفوظ جلسے اور دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے جلسوں پر دھماکے تعجب کی بات ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی قیادت کی طرف سے ائندہ کیلئے لائحہ عمل کا جو بھی فیصلہ ایا اس پر عمل کی جایئگی انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم خاموشی کی ساتھ جاری رکھینگے اور پارٹی کے تین دن سوگ میں برابر کی شریک ہونگے دریں اثناء مٹہ میں ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے اج کی اعظیم الشان جلسہ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی گئی تھیں اور پنڈال مکمل طور پر تیار کیا گیا جبکہ جلسہ گاہ کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین نے پشاور واقعے کی بعد بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر مٹہ بازار میں 25 تاریخ کیلئے الیکشن مہم چلائی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More