نگران وزیراعظم کے حکم پر این ایچ اے حکام سوات پہنچ گئے، چکدرہ تا کالام روڈ ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کرنے کا فیصلہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 13 جولائی 2018ء) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) کے چیئرمین جواد رفیق ملک نے نگران وزیراعظم کے حکم پر اپنی ٹیم کے ہمراہ سوات کا دورہ کیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے دفتر میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقات میں چیئرمین مین این ایچ اے نے بتایا کہ این 95کے تحت گیارہ ارب روپے کے خرچ پر تعمیر ہونے والے مواصلات کے اس اہم منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پر دو مراحل میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ ان میں چکدرہ تا فتح پور 82 کلومیٹر پہلے مرحلے پر لاگت کا تخمینہ تقریباً تین ارب روپے اور بحرین تا کالام 35 کلومیٹر دشوار گذار حصے کا مشکل ترین مرحلہ سوا چھے ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا جبکہ پونے دو ارب روپے کے خرچ سے 22پلوں کی تعمیر بھی منصوبہ میں شامل ہیں۔ جس کے تحت چکدرہ تا مینگورہ پہلا مرحلہ 15اگست اور فتح پور تک دوسرا مرحلہ 30ستمبر تک مکمل کرکے ان کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کالام تک باقی ماندہ حصے کی تکمیل بھی اضافی شفٹوں میں جلد از جلد یقینی بنائی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More