یونیورسٹی آف سوات میں 350 سے زائدطلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 13 جولائی 2018ء) یونیورسٹی آف سوات میں وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 350سے زائدطلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ۔ اس سلسلہ میں جمعرات کے روزپی ٹی سی ایل کیمپس سوات یونیورسٹی میں ایک پروقار تقریب منعقدہوئی جس میں مہمان خصوصی یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خان نے مختلف شعبہ جات میں زیرتعلیم طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دورمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت مسلمہ ہے طلبہ کو ملک وقوم کی ترقی میں مثبت کرداراداکرنے کیلئے تعلیم کے میدان میں اپنے جوہردکھانا ہوں گے انہوں نے کہاکہ سوات یونیورسٹی اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے طلبہ کوبہترسے بہترسہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے تاکہ نوجوان نسل کومختلف شعبہ ہائے زندگی میں کلیدی کرداراداکرنے کے قابل بنایا جاسکے۔ وائس چانسلرنے کہا کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے طلبہ کولیپ ٹاپ سکیم سمیت دیگرسکالرشپ کی فراہمی کا مقصد طلبہ میں مقابلے کے رجحان کوفروغ دینا ہے جس کے نتیجہ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی تیاری میں مددملے گی۔ انہوں نے طلباء وطالبات پرزوردیاکہ وہ لیپ ٹاپ کومثبت مقاصدکیلئے استعمال کرتے ہوئے تعلیم کے حصول پرتوجہ مرکوزرکھیں ۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی سوات یونیورسٹی کے ڈائریکٹرفداحسین نے کہاکہ آج فیزفورکے تحت کل 358لیپ ٹاپ تقسیم کئے جارہے ہیں جبکہ پرائم منسٹرلیپ ٹاپ سکیم کے تمام چاروں مراحل میں اب تک مجموعی طورپر1160لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کئے جاچکے ہیں اورآئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More