پاکستان دشمن قوتوں نے قوم کو نقصان پہنچانے کیلئے شیطانی نیٹ ورک قائم کر دیا ہے،کمشنر ملاکنڈ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 15 جولائی 2018ء) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سیدظہیر الاسلام شا ہ نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں ہماری عظیم قوم کو نقصان پہنچانے کیلئے شیطانی نیٹ ورک قائم کر چکی ہیں وہ اس ایٹمی طاقت کو اسلام کا آخری قلعہ سمجھتی ہیں پاکستان اور اسلام دشمنی میں وہ اس پورے خطے کو تباہ کرنے پر تلے ہیں لیکن تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ہماری نوجوان نسل نے پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ انتہائی دانشمند ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن قوتوں کی ہر چال کو ناکام بنادیا ہے نوجوانوں کا یہ عہد خوشحال مستقبل کی نوید ہے کہ ہم نے اپنی تمام توانائیاں اس ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے صرف کرنی ہیں وہ سیدو میڈیکل کالج سوات میں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن (پی ایس اے)اور سنٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی(سی آئی ٹی) کے زیراہتمام سائبر سیکورٹی اور قومی ترقی کے اہداف کے موضوع پر نالج گالہ سوات و ای ملاکنڈ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس سے چیدہ چیدہ آئی ٹی ماہرین اور سائنسدانوں کے علاوہ سنٹر کے ڈائریکٹر جنرل عمار حسین جعفری نے بھی خطاب کیا اور کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اس موقع پر سائبر سیکورٹی میں حسن کارکردگی پر انعامات اور اسناد بھی تقسیم کئے گئے کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہمارے نوجوان دیگر شعبوں کی طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھی کمال مہارت دکھائیں کمپیوٹر سافٹ اور ہارڈ وئیر کے تمام شعبوں میں کم از کم ہمسایہ ممالک سے سبقت لیجائیں اور اس مقصد کیلئے مقابلے کی بہترین فضا قائم کریں انہوں نے کہا کہ نئی صدی میں پوری دنیا نے اپنے ٹارگٹ مقرر کئے ہیں مگر ترقیافتہ دنیا کے برعکس ہمارے عوام دہشت گردی اور قدرتی آفات کا شکار رہے ہیں اسلئے ہمیں زیادہ احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقی کے اہداف مقرر اور انکے حصول کیلئے سرتوڑ کوششیں کرنا ہونگی ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے غیروں کی راہ تکنے کی بجائے بھرپور اتحاد ویکجہتی کے ساتھ ان سے خود ہی نمٹنا ہو گا ہمیں علاقائیت اور صوبائیت کی بجائے پاکستانی بن کر ایک سوچ کیساتھ تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہوگا ہمیں سوشل میڈیا سمیت تمام آئی ٹی ایپلی کیشنز کو زیادہ احتیاط سے ہینڈل کرنا اور انہیں معاشرتی بگاڑ کی بجائے تعمیر و ترقی کے اہداف کی طرف موڑنا ہو گا جس کیلئے وژن اور بھرپور عزم کے ساتھ کام ہی کامیابی کے ہتھیار ثابت ہونگے سید ظہیرالاسلام شاہ نے واضح کیا کہ ملاکنڈ کے لوگ علم پرور اور ترقی پسند ہیں یہ خطہ امن ، ترقی اور تعلیم و تحقیق کے فروغ میں پاکستان کے کسی حصے سے پیچھے نہیں انہوں نے کہا کہ آج پی ایس اے اور سی آئی ٹی کے ماہرین کو ملاکنڈ میں دیکھ کر کافی اطمینان ہوا جو قوم کا درد رکھنے والے لوگ ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ ڈویژنل انتظامیہ سائبر سیکورٹی اور قومی ترقی کے اہداف میں عمار حسین جعفری اور انکی ٹیم سے بھر پور تعاون کریگی ملاکنڈ کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں یہاں امن بھی قائم ہو چکا اسلئے انہیں یہاں بہترین طالب علم اور سائنسدان ملیں گے بعد ازاں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے پی ایس اے کی طرف سے شرکاء میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More