قومی وطن پارٹی کا مقصد عوامی مسائل کا حل اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے، فضل الرحمان نو نو

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 15 جولائی 2018ء) قومی وطن پارٹی کے نامزدامیدوار برائے پی کے پانچ فضل رحمان نونونے کہاہے کہ ان کی پارٹی کا مقصد عوامی مسائل کا حل اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے ،دائمی امن کے قیام ،تعلیم کے فروغ ،بے روزگاری کا خاتمہ اور عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں عوام ہمارا ساتھ دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ میں الیکشن مہم کے دوران لوگوں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اس وقت مختلف ناموں اور نعروں کے ساتھ لوگ میدان میں ہیں لہٰذہ عوام کسی کے نعروں اور خالی خولی دعوئوں میں نہ آئیں اور مخلص امیدواروں کو پہچانیں ،عوام خاندان اوردولت کی بنیاد پر نہیں بلکہ حقیقی عوامی خدمت کی بنیاد پر فیصلہ کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل اور مشکلات سے آگاہ ہوں جن کے حل کیلئے میدان میں نکلا ہوں اگر موقع ملا تو عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کرکے ان کے مسائل کا خاتمہ کرینگے ،قومی وطن پارٹی افتاب احمد خان شیر پائو کی قیادت میں عوامی مشکلات کے حل کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے لہٰذہ عوام اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More