جنگلی حیات کے قواعد کی خلاف ورزیوں سے متعلق مقدمات ہنگامی بنیادوں پر نمٹائے جائے، ڈی سی سوات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 17 جولائی 2018ء) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ سوات میں خوشگوار آب وہوا اور سیاحت کی ترقی یہاں کے گھنے جنگلات اور متنوع جنگلی حیات کی مرہون منت ہے اسلئے حکام ان دونوں شعبوں کی ترقی پر بھرپور توجہ دیں تاکہ ماحولیات کی صورتحال بہتر ہونے کے علاوہ اس کو درپیش خطرات کا تدارک بھی ہووہ اپنے دفتر سیدو شریف میں جنگلی حیات کے ڈویثرنل آفیسر عبدالغفور خان کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ سے خطاب کررہے تھے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو جنگلی حیات کی ترویج کیلئے محکمے با لخصوص فیلڈ فارمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز جنگلی حیات کے قواعد کی خلاف ورزیوں سے متعلق کیس ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت بھی کی اس موقع پر محکمہ جنگلی حیات کی طرف سے ثاقب رضا اسلم کو اُن کی سابقہ مختلف حیثیتوں میں ماحولیات اور جنگلی حیات کیلئے شاندار خدمات پر یادگاری شیلڈ بھی دی گئی انہیں بتایا گیا کہ سوات میں مختلف علاقوں کے جنگلات اور فضاؤں میں قومی اہمیت کی دیگر جنگلی حیات کے علاوہ بعض نایاب اقسام کے چرند و پرند بھی چھوڑے گئے ہیں جبکہ اُن کے تحفظ اور افزائش کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جارہاہے ڈی سی سوات نے ضلع میں جنگلی حیات کے فروغ کیلئے محکمے کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے اپنی کوششیں پوری تندھی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ جنگلی حیات علاقے میں ماحولیاتی بہتری کے ساتھ ساتھ سیاحت کی ترقی کیلئے بھی سود مند ثابت ہوگی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More