“دیکھو دیکھو کون آیا ؟ فون آیا فون آیا” سوات کے عوام نے نیا نعرہ تخلیق کرلیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 17 جولائی 2018ء)گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن سوات میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام، شہباز شریف کی آنے سے معذرت، ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ موسم کی خرابی کے باعث وہ نہ آسکے جس پر سوات کے عوام نے مسلم لیگ کے نعرے میں تبدیلی کرکے سوشل میڈیا پر یوں پیش کیا “دیکھو دیکھو کون آیا ؟ فون آیا فون آیا” جوکہ کل سے سوشل میڈیا پر گردش کرتا مقبول نعرہ بن گیا، یاد رہے کہ شہباز شریف نے عوام کو شدید گرمی میں کئی گھنٹے انتظار کروایا اور بعد میں آنے سے معذرت کرلی جس کی وجہ سے کارکنان میں بے چینی بڑھنے لگی تو عوام نے بھی کئی سولات اٹھا دئیے

کہ جب وہ جلسہ کے لئے نہیں آسکتے تو وہ یہاں سے الیکشن کیوں لڑ رہے ہیں؟

اور جب وہ سوات کے لیے اتنا وقت نہیں نکال سکتے تو لوگ انہیں ووٹ کیوں دیں؟

اگر ایک شخص اپنے حلقہ میں اپنی ہی موجودگی کو یقینی نہیں بنا سکتے تو ووٹ کس منہ سے مانگ رہے ہیں؟

تاہم مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر نے لوگوں کو شہباز شریف کے آنے کا اطمنان دے کر جلسہ گاہ میں روکے رکھا لیکن کئی گھنٹے گزرنے کے بعد جب شہباز شریف نے ائر کنڈیشنڈ کمرہ سے ٹیلوفونک خطا شروع کیا تو سوشل میڈیا پر خطاب کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگوں نے طنزیہ انداز میں یہ نعرہ تخلیق کیا

کہ “ دیکھو دیکھو کون آیا ؟ فون آیا فون آیا”

جس نے سوات سے الیکشن لڑنے والے مسلم لیگ کے دیگر نامزد امیدواروں کو بھی شدید مشکل میں ڈال دیا

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More