تین روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے انتظامات مکمل، 30 یونین کونسلوں کے 223089 بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائینگے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 20 جولائی 2018ء)سوات میں 6تا9 اگست 2018کوچار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں30یونین کونسلوں میں مہم کے دوران ایک لاکھ بیس ہزارتین سو تین گھرانوں میں موجود 223089بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو قطرے پلائے جائیں گے اس کے بعد اکتوبر میں پورے ضلع سوات میں لوگوں بالخصوص ننھے بچوں میں خسرے جیسے دوسرے موذی مرض کے تدارک کیلئے بھی مہم چلائی جائیگی ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی سوات فواد،ڈی ایچ اوڈاکٹر غلام سبحانی ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد اقبال ، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، تعلیم، صحت،پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر تمام انتظامی امور پر تفصیلی غور و غوض کیا گیا اور ان کو قطعی شکل دی گئی ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع سوات سے پولیو کے خاتمہ کیلئے قومی جذبہ کے ساتھ کام کریں تاکہ ہمارا ملک اس موذی مر ض سے نجات حاصل کر سکے علاقائی صورتحال کے تحت اب صرف افغانستان اور پاکستان میں پولیو کا خاتمہ باقی ہے۔انھوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ گزشتہ کئی سال سے سوات میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہو ا تاہم پڑوسی افغان صوبوں میں وائر س کی موجودگی کے باعث ہمیں انسداد پولیو و خسرہ کیلئے اپنی کوششیں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے میں غفلت کا مظاہر ہ کر تی ہیں ان کے خلاف فوری اور سخت ترین کاروائی کی جائے گی تاکہ کسی بھی بچہ کوویکسین سے محروم نہ رکھا جاسکے اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم کیلئے 722 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مجموعی طور پر 223089 پچوں کو گھر گھر جاکر ویکسین پلائیں گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More