شہباز شریف آج ورکرز کنونشن میں اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے، امیر مقام عذر پیش کرتا رہا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 20 جولائی 2018ء)پاکستان مسلم کی جانب سے مینگورہ منعقدہ ورکرز کنونشن پر شہباز شریف اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے، ورکرز اور کارکنان شدید گرمی اور حبس میں انتظار کرتے رہے تاہم امیر مقام نے عذر پیش کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ شہباز شریف موسم کی خرابی کے باعث تاخیر سے پہنچے ہیں اور شہباز شریف نے دو گھنٹے تک اسلام آباد میں موسم کے ٹھیک ہونے کا انتظار بھی کیا اور شہباز شریف نے عہد کرلیا تھا کہ آج ہر حالت میں سوات پہنچونگا اور موسم ٹھیک نہ ہوا تو روڈ سے جاؤنگا لیکن ضرور جاؤنگا تاہم حقیقت امیر مقام کی عذر سے کچھ مختلف تھی کیونکہ شہباز شریف اسلئے تاخیر سے پہنچے کیونکہ وہ پشاور میں ایک پریس کانفرینس میں مصروف تھے جس کے اختتام پر سیدھے سوات کیلئے روانہ ہوئے اور تین بجے کے بجائے تقریباً ساڑھے پانچ بجے سوات پہنچ گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More