ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عام انتخابات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل،پولنگ اسٹیشنوں کیلئے سیکورٹی پلان تیار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 21 جولائی 2018ء) ضلع سوات میں عام انتخابات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں پولنگ سٹیشنوں پر فول پروف سیکورٹی اور ریٹرنگ افسران کیلئے ٹرانسپوٹیشن پلان کو حتمی شکل دینے کے علاوہ پولنگ کے مقامات پر صحت و صفائی ،آبنوشی اورفرسٹ ایڈ کی سہولیات کیلئے خاطر خواہ انتظامات بھی کر لئے گئے ہیں اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنرسوات ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت سیدو شریف سوات میں اجلاس ہوا جس میں محکمہ ہائے تعلیم، صحت، بلدیات، پولیس،ٹرانسپورٹ، واپڈا،ڈبلیو ایس ایس سی،ریسکیو1122اور ٹی ایم ایز کے حکام نے شرکت کی اور ڈی سی سوات کو اس حوالے سے تفصیلات سے اگاہ کیا نیز موقع پر ضروری فیصلے کئے گئے ثاقب رضا اسلم نے واضح کیا کہ انتخابات کے دن ووٹروں کو پولنگ کے مقامات پر پانی ،بجلی ،صفائی اور سیکورٹی کے حوالے سے تمام سہولیات میسر ہونا چاہئیں اسی طرح حادثات سے فوری طور پر نمٹنے کیلئے طبی امداد اور ایمرجنسی کا خودکار نظام ہونا چاہیے پولیس حکام نے بتایا کے ضلع بھر میں حساس مقامات اور پولنگ سٹیشنوں کی نشان دہی کے علاوہ وہاں سیکورٹی کیمروں کی تنصیب کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ٹی ایم ایز،ڈبلیو ایس ایس سی اور محکمہ آبنوشی نے صفائی اور پینے کے صاف پانی کا فول پرف بندوبست کرلیا ہے ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ حکام کو خبردار کیا کہ 25جولائی کو انتخابی عمل کی تکمیل اور الیکشن کمیشن کی طرف سے نتائج کا اعلان ہوجانے تک تمام اہلکاروں کو اپنے فرائض پوری تندھی اور مستعدی کے ساتھ سرانجام دینا ہونگے جس میں کسی بھی جانب سے معمولی غفلت اور کوتاہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا مرحلہ قومی تاریخ کا اہم اور نازک ترین موڑ ہے جس پر ملک و قوم کے درخشاں مستقبل کا انحصار ہوتا ہے اسلئے حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اس ضمن میں کسی غلطی یا کمزوری کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہیے ۔کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل توتانوبانڈئی کاڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خورشید خان،اکبر شاہ ،خان سید ،ابراہیم اورر دیگر مقررین نے کہا کہ گذشتہ الیکشن میں تبدیلی اور 90دن میں نیا پاکستان بنانے والوں نے پانچ سالہ دور اقتدار میں ناقص پالیسیوں کے بدولت تمام اداروں کو مفلوج کر رکھ دیا ہے اور تبدیلی صرف ناچ گانوں ،دھرنوں اور انتشار کی سیاست تک محدود رہ گئی تھی کیونکہ صوبائی حکومت نے اے این پی دور کے منصوبوں پر تختیاں لگانے کے علاوہ کوئی منصوبہ مکمل نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام بیدار ہوچکے ہیں جو دیگر پارٹیوں کو چھوڑ کر سرخ جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں کیونکہ اے این پی پختون قوم کی ترجمان پارٹی ہے جس کے قائدین و کارکنان نے ہر مشکل وقت میں جانوں کے نذرانے دے کر ملک وقوم کی حفاظت کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی کا دور مثالی تھا جنہوں نے دہشت گردی اور دیگر مشکلات کے باوجود ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے ترقی کا سفر شروع کیاجو موجودہ صوبائی حکومت نے تباہ و برباد کردیا انہوں نے کہا کہ الیکشن کا سن کر مختلف پارٹیوں کے سیاسی مداری سبز باغ دکھا کر ایک بار پھر لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے سرگرم ہوچکے ہیں لہذا پوری قوم اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرکے 25جولائی کو اپنا قیمتی ووٹ لالٹین کے حق میں استعمال کرکے مخالفین کو شکست دینے کی تیاری کریں تاکہ ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کیا جاسکے انہوں نے یقین دلایا کہ کامیابی کے بعد یوسی توتانوبانڈئی خصوصا محلہ کاڑ کے عوام کی جملہ محرومیوں کا ازالہ کرکے ترقی کے راہ پر گامزن کرینگے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More