چارباغ کے علاقہ روشن آباد میں چوروں نے ایک رات میں چار دکانوں کا صفایا کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 21 جولائی 2018ء) تحصیل چارباغ کے علاقہ روشن آباد میں چوروں نے ایک رات میں چار دکانوں کا صفایا کردیا۔متاثرین کا کہنا ہے کہ چوروں نے رات کی تاریکی میں دکانوں کے تالے توڑ کر دکانوں سے ندی اور قیمتی اشیاء کا صفایا کردیا۔ متاثرین میں زیب سپر اسٹور کے مالک محمد زیب ولد اورنگزیب سے ایک لاکھ 20ہزار روپے نقد، 200 کے قریب موبائل کارڈز اور 12ایزی کارڈز،عوامی جنرل اسٹور کے مالک روزی خان ولد ہارون خان کے سے 6 ہزار روپے نقد، 55 موبائل کارڈز، جانی سُپر اسٹور کے مالک امان الملک ولد سردار الملک ساکنان روشن آباد سے 35ہزار روپے نقد،30موبائل کارڈز اور جان سُپر اسٹور کے مالک جان محمد ولد پیر محمد خان سے 54 ہزار روپے نقد چوری کرکے فرارہوگئے۔ پولیس نے چوروں کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More