تحریک انصاف کی عظیم الشان ریلی، ہزاروں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی شرکت، شہر کی سڑکوں پر جم غفیر

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 22 جولائی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات نے آج اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کےلئے انتخابی ریلی کا انعقاد کیا، جس میں ہزاروں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں،رکشوں اور قسم قسم کی گاڑیوں نے بھرپورشرکت کی، گاڑیوں پر پارٹی پرچموں کی بہار تھی ، سڑک کے دونوں اطراف لمبے لمبے پرچم دکھائے دیئے ، پارٹی ترانے پلے کئے گئے ، فضل حکیم نے اپنے بھر پورقوت کا مظاہرہ کیا، ریلی حاجی باباچوک سے شروع ہوئی جو کئی کلومیٹر فاصلے پر محیط تھی، چار بجے شروع ہونے والی ریلی پیپلز چوک، شاہدرہ چوک، بائی پاس ، گرین چوک، امانکوٹ ، فیض اباد سمیت دیگر علاقوں سے ہوتی ہوئی اختتام کو پہنچ گئی، ریلی کئی گھنٹوں تک جاری رہی، سڑک کے دونوں طرف پی ٹی ائی کا قافلہ رواں دواں تھا

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More