عام انتخابات کیلئے سوات میں 4710 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ، ڈی پی او سید اشفاق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 23 جولائی 2018ء) ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور نے آج ایک میڈیا بریفنگ کہا ہے کہ عام انتخابات کیلئے ضلع بھر میں 4710 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ 92 امیداروں کو سیکورٹی کیلئے 152 اہلکار دئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوات کو سات زون میں تقسیم کیا گیا ہے اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر 400 افراد کو پابند ضمانت کیا گیا ہے اس کے علاوہ سوات کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی پولیس کی بھاری سیکورٹی تعینات کی گئی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More