شہزادہ عدنان اورنگزیب کا پی کے5 میں ایم ایم اے و محمد امین کی حمایت کا اعلان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 23 جولائی 2018ء) سوات کے شاہی خاندان کے چشم و چراغ، والئی سوات کے پوتے اور سابق صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان کے نواسے، سابق ایم این اے شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب نے پی کے5 مینگورہ میں ایم ایم اے کے امیدوار محمد امین کی حمایت کا اعلان کردیا۔ محمد امین سے ملاقات کے بعد انہوں نے ان کو مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ میرے دادا والئی سوات اور میرے والد سابق گورنر میاں گل اورنگزیب کے بعد اگر سوات کی ترقی و خوشحالی کے لئے کسی نے کام کیا ہے، تو وہ صرف محمد امین ہے۔ انہوں نے پی کے 5 میں اپنے ووٹروں، ہمدردوں اور دوست احباب سے اپیل کی کہ وہ کل25جولائی کو خادم سوات محمد امین کو ووٹ دے کر سوات میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کریں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More