سیاسی مخالفت کا شاخسانہ، دونوجوانوں پر شدید تشدد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 11 آگست 2018ء) سوات کی تحصیل مٹہ کے گاؤں پیوچارمیں سیاسی مخالفت کی بنا پردو نوجوانوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ایک نوجوان کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ، مٹہ پولیس کے مطابق گاؤں چپریال میں شہاب الدین. شمیم آختر ولد ارسلا خان سکنہ پیوچار کو سیاسی مخالفت کی بنا پر محمد زادہ عرف ڈاکٹر کے بیٹوں نے ملکرمبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، دونوں کو زخمی حالات میں مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں پر شمیم آختر کی حالات تشویش ناک ہونے پر ان کو سیدو ہسپتال منتقل کیا گیا، اس افسوسناک واقعہ پر رشتہ داروں نے احتجاج کیا اور پولیس سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More