مصنف کی تحاریر : Zama Swat

ڈی پی او نے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو چارج شیٹ دے دیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔14ستمبر2017ء ) مینگورہ پولیس اسٹیشن میں رکشہ ڈرائیور پر تشدد کاالزام ثابت ہونے پر ڈی پی او سوات محمد اعجاز خان نے تشدد کرنے والے دو اہلکاروں کو لائن حاضر کے چارج شیٹ دے دیا ، واقعات کے مطابق سات ستمبر کو مینگورہ پولیس سٹیشن میں بارامہ کے نوجوان ڈرائیور آفتاب اللہ پر مینگورہ پولیس ...

مزید پڑھیں »

تین روزہ کالام فیسٹیول کا آغاز کل جمعرات کے دن سے ہوگا

سوات (زماسوات ڈاٹ کام ۔ 14 ستمبر2017) محکمہ کھیل وثقافت اورضلعی انتظامیہ سوات کے اشتراک سے تین روزہ کالام فیسٹیول کا آغاز کل بروز جمعرات سے ہوگا تین روزہ فیسٹیول میں صوبے کی علاقائی ثقافت کے حوالے سے رنگا رنگ پروگرامزہونگے جبکہ ہر شام کو میوزیکل نائٹ منعقد ہوگی جس میں معروف گلوکار پرفارم کرینگے فیسٹیول میں مختلف قسم کے ...

مزید پڑھیں »

سیدو شریف اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نے بچی کی جان لے لی

سوات (زماسوات ڈاٹ کام ۔13ستمبر2017ء )سیدوشریف اسپتال میں ڈاکٹروں اور وارڈ عملہ کی مبینہ غفلت سے بچی جاں بحق ہوگئی، ورثانے مین شاہراہ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا، پولیس نے مذکورہ عملے کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکوائری شروع کردی ، پولیس رپورٹ کے مطابق دودن قبل 11 ستمبر کو ایک بچی مشعل دُختر فضل رحیم سکنہ امانکوٹ موٹرسائیکل ...

مزید پڑھیں »

سوات میں ڈینگی کا پہلا شکار،خاتون میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

سوات (زماسوات ڈاٹ کام ۔13ستمبر2017ء )سوات کی تحصیل کبل میں ڈینگی مرض کا پہلا کیس سامنے آگیا، متاثرہ مریضہ کو لیبارٹری ٹسٹ سے تصدیق کے بعد علا ج معالجہ کیلئے سینئر ڈاکٹرز کے پاس منتقل کردیا گیا، علاقے کی لوگوں کا ارباب اختیار سے وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ، مقامی ذرائع کے مطابق تحصیل کبل کے ...

مزید پڑھیں »

بریکوٹ میں صوابی کے رہائشی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

سوات (زماسوات ڈاٹ کام ۔13ستمبر2017ء )کے علاقے میں بریکوٹ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر صوابی کے رہائشی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، پولیس ذرائع کے مطابق محمد علی ولد منیر خان ساکن صوابی حال بریکوٹ جو وہاں کے ایک مقامی شخص شاہ جہان خان کے ہاں ڈرائیور تھا نے نامعلوم وجوہات کی بناء خودکشی کرلی ہے ...

مزید پڑھیں »

چارباغ پولیس نے 84 موٹر سائیکلوں کو پولیس اسٹیشن میں بند کردیا

سوات (زماسوات ڈاٹ کام ۔13ستمبر2017ء )ڈی پی او سوات کی ہدایت پر چارباغ پولیس کی بغیر ہلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی، 84 موٹرسائیکل قبضے میں لے کر تھانے میں بند کردئیے، پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او سوات اعجاز خان نے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لئے پولیس اہلکاروں کو کارروائی کی ہدایت کردی ہے ...

مزید پڑھیں »

اسسٹنٹ کمشنر نے13دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کردئے

اسسٹنٹ کمشنر سوات کی محکمہ فوڈ کے ہمراہ کوکارئی کے علاقے میں کارروائی، زائد المیعاد اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے 13 دُکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کرکے آئندہ کے لئے واننگ کردیا، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اے سی سوات نے عوامی شکایات پر کوکارئی اور ملحقہ علاقہ جات میں کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ لگایا اور 13 دُکانداروں کے پاس ...

مزید پڑھیں »

چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف آپریشن،اسلام آباد پولیس سوات پہنچ گئی

سوات (زماسوات ڈاٹ کام ۔13ستمبر2017ء )سوات میں چوری کی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کیلئے اسلام آباد پولیس کی سپیشل ٹیم سوات پہنچ گئی ،پولیس ذرائع کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسلام آباد انٹی کارلفٹنگ سیل کی ٹیم سوات پہنچ گئی ہے جو سوات پولیس کے ساتھ مل کر ملک بھر سے چوری ہونے والی گاڑیوں کی تلاش کے خلاف ...

مزید پڑھیں »

سیاحت کی بحالی میں ہوٹل انڈسٹری کا کلیدی کردار ہے،عدنان اورنگزیب

سوات (زماسوات ڈاٹ کام ۔13ستمبر2017ء )شہزادہ میاں گل عدنان اورنگ زیب نے کہا ہے کہ سوات کی تباہ حال سیاحت کی بحالی میں ہوٹل انڈسٹری کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، سوات میں مثالی امن کے دعووں کی بجائے اس حوالے سے عملی اقدامات کی اب بھی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں ...

مزید پڑھیں »

حسین احمد کانجو نے عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔13ستمبر2017ء )سابق صوبائی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی حسین احمد کانجونے عملی سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا، حلقہ پی کے 83 میں جماعت اسلامی رہنما حافظ اسرار احمد کو ٹکٹ دینے پر ناراض ہونے والے حسین احمد کانجو نے ا س دوران جے یو آئی اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کے رابطوں پر ان سے ...

مزید پڑھیں »