آج کی خبریںسوات کی خبریں

اتروڑ میں قیمتی جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری، محکمہ فارسٹ خاموش

(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 05 دسمبر2017ء) اتروڑ میں ٹمبر مافیاز دیارکی قیمتی جنگل کے صفایا میں سرگرم عمل ہیں جبکہ محکمہ فارسٹ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے علاقہ عمائدین کے مطابق سوات کی وادی اتروڑ میں مختلف مقامات پر ٹمبر مافیاز کی جانب سے قیمتی دیار کے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری ہے علاقہ عمائدین کا کہنا ہے کہ جنگلات میں چالیس فیصد حصہ ہونے کے باوجود بھی محکمہ فارسٹ کے حکام خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اور جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی باعث علاقہ کا حسن تباہی کے دہانے پر ہے جبکہ تشویشناک حد تک ماحولیاتی آلودگی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ علاقہ عمائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مختلف مقامات پر فارسٹ چیک پوسٹیں قائم کی جائے اور ٹمبر مافیاز کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائے۔ تاکہ قیمتی جنگلات کی مزید کٹائی کو روکا جاسکے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button