آج کی خبریںسوات کی خبریں
افسوسناک خبر،کالام مٹلتان میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 12 جولائی 2019ء) گزشتہ روز سوات کی وادی کالام پاٹین بانڈہ مٹلتان میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق افراد میں ماں اور اسکے چار بچے بھی شامل ہیں ، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق کالام کے پہاڑی علاقہ پاٹین بانڈہ مٹلتان میں بخشی ولد حیات کے مکان پر گزشتہ روز پہاڑی تودہ آگرا جس میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، مالک مکان ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا، جاں بحق افراد کو بعد ازاں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کر کے نکال لیا ہے