آج کی خبریںبین الاقوامیقومی خبریں

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کاکرتارپور گوردوارہ کا دورہ

کرتارپور(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کرتارپور میں بابک گرونانک گوردواے کا دورہ کیا۔ کرتارپور گوردوارہ پہنچنے پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری اور سکھ گودوارہ پر بندھک کمیٹی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا استقبال کیا۔ اس دوران انتونیو گوتریس کو کرتارپور راہداری کے مکمل منصوبے کا دورہ کرایا گیا اور انہیں منصوبے پر بریفنگ بھی دی گئی۔

 

بریفنگ میں سیکریٹری جنرل کو بتایا گیا کہ دربار کرتارپور سکھ برادری کے لیے انتہائی مقدس حیثیت کا حامل ہے، اس کا مقصد سکھ برادری کو ان کے مقدس مقام تک با آسانی رسائی دینا ہے۔ حکام نے کہا کہ کرتار پور راہداری یہ پیغام ہے کہ پاکستان میں سکھوں سمیت تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، یہ پاکستان کا بین الامذاہب ہم آہنگی کا عملی ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کے چار روزہ تاریخی دورے پر ہیں، اس دوران وہ سرکاری حکام سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں اور شہروں کا دورہ کررہے ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button