آج کی خبریںقومی خبریں

الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری مؤخر، کمیشن غیرفعال ہونے کا خطرہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈاکٹر شیریں مزاری کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کےدو ممبران کی تعیناتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پرویز خٹک،راجہ پرویز اشرف،مشاہد اللہ،شیزا فاطمہ خواجہ، اعظم سواتی،نصیب اللہ بازئی،ڈاکٹر سکندر مہندرو شریک ہوئے۔
حکومت اور اپوزیشن نے ارکان کی تقرری ایک ہفتے کیلئے مؤخر کرتے ہوئے متفقہ فیصلہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اورممبران کی تقرری ایک ساتھ کی جائے گی۔

تاخیر کے باعث الیکشن کمیشن پرسوں سے غیر فعال ہو جائے گا کیونکہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی مدت ملازمت 6 دسمبر کو ختم ہوجائے گی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے ارکان بھی ریٹائر ہوچکے ہیں۔
پارلیمانی کمیٹی کے ممبران میں بھی ردو بدل کرتے ہوئے اپوزیشن اورحکومت کا ایک ایک رکن تبدیل کردیا گیا ہے۔ مرتضی جاوید عباسی کی جگہ شیزا فاطمہ خواجہ اور سید فخر امام کی جگہ پرویز خٹک کو کمیٹی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شیریں مزاری نے کل اعلان کیا تھا کہ آج قومی اسمبلی اجلاس سے قبل ممبران کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button