آج کی خبریںسوات کی خبریں

اوڈیگرام میں دو فریقین میں تصادم، ایک جاں بحق، تین زخمی

 سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ اوڈیگرام میں دو فریقین میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اوڈیگرام میں ایاز،عادل ولد نادر خان  اور عظمت علی، کامران خان، مشتاق احمد ، عدنان خان کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے باعث دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی ، فائرنگ کے نتیجے میں مشتاق احمد ولد عبد المجیب جاں بحق جبکہ عادل ولد نادر خان سمیت دو اور افراد زخمی ہو گئے۔ عادل خان کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button