آج کی خبریںسوات کی خبریں

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ آٹھ مئی کو سوات کا دورہ کرینگے، جلسہ سے خطاب اور تجارتی مرکز کا افتتاح کریں گے۔

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 06 مئی 2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ کے دورہ سوات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، وہ آٹھ مئی کو دو روزہ دورے پر سوات آئیں گئے۔ جاری کردہ پروگرام کے مطابق سید خورشید احمد شاہ آٹھ مئی کی شام فیض آباد روڈ سیدو شریف پر نئے شاپنگ مال سوات امپوریم کا افتتاح کریں گے سید خورشید احمد شاہ سوات امپوریم کے افتتاح کے بعد سوات پریس کلب کے عہدیداران اور سینئر صحافیوں سے ملاقات اور پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

اس سے پہلے اپوزیشن لیڈر شام چار بجے سوات پہنچیں گے اور فیض آباد روڈ پر سوات امپوریم کے بالمقابل پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کریں گے، پیپلز پارٹی کے رہنما میاں گل شہریار امیر زیب کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے ڈویژنل و ضلعی عہدیداران و کارکنوں نے خورشید شاہ کے جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ خورشید شاہ کے دورہ سوات کے دوران ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے صدر ہمایوں خان و دیگر صوبائی قیادت بھی ہو گی۔ خورشید شاہ رات چکدرہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما نجم الدین خان کے پاس قیام کریں گے اور نو مئی کو دن گیارہ بجے نجم الدین خان کی میزبانی میں منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کریں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button