آج کی خبریںسوات کی خبریں

ایم پی اے فضل حکیم اور سٹی مئیر شاہد علی کے ہوتے ہوئے مکانباغ میں ٹرانس فار مر کے لئے چندہ اکٹھا کیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ایم پی اے فضل حکیم کے محلے کا ٹرانس فار مر خراب، مرمت کے لئے لوگوں سے چندہ اکٹھاکیا گیا، سات ہزار روپے اکھٹا کرنے کے لئے لوگوں سے سو ،سو روپے اکھٹے کے گئے۔ ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ مکانباغ میں ایم پی اے فضل حکیم کے گھر کے قریب ٹرانس فار مر خراب ہوگیا تو اس کی مرمت کے لئے محلے کے لوگوں سے سو،سو روپے چندہ اکٹھا کیا گیا۔ سات ہزار روپے اکٹھا کئے گئے جس میں تحریک انصاف کے مقامی رہنماء ضیا ء اللہ جانان نے بھی سو روپے دئے۔ بعد میں قومی وطن پارٹی کے چئیر مین انور اقبال بالے اور پی کے پانچ کے چئیرمین شوکت علی خان نے قیصر علی خان کے کہنے پر ٹرانس فار مر اپنے پیسوں سے مرمت کرکے لوگوں کو اُن کے پیسے واپس کردئے۔علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی ایم پی اے کا واپڈا میں بس نہیں چلتا اور نا ہی اُنہوں نے اپنے پیسوں سے اس کی بحالی میں کوئی دلچسپی لی، دوسری جانب سٹی مئیر بھی تحریک انصاف کا ہے  جبکہ اس کے باوجود لوگوں سے چندہ اکٹھا کیا جا رہا ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button