آج کی خبریںسوات کی خبریں
ایم پی اے فضل حکیم کی قیادت میں تحریک انصاف کے جلسے کے لئے قافلہ روانہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:28اپریل2018) سوات سے ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین وا یم پی اے فضل حکیم خان کی قیادت میں مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے کے لئے قافلہ روانہ،گذشتہ روز سوات سے ایم پی اے فضل حکیم خان کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں کی تعداد میں ورکرزمینار پاکستان لاہور میں ہونے جلسے کے لئے روانہ ہوگئے ،اس موقع پر فضل حکیم خان نے کہا کہ ہم لنڈاکے مقام پر جمع ہوکر وہاں سے قافلے کے شکل میں روانہ ہوں گے اور مینار پاکستان میں ہونے جلسے میں شرکت کریں گے اور جلسہ کو کامیاب بنائیں گے ۔