آج کی خبریںسوات کی خبریںسیاست

این اے ٹو سے بھی ڈاکٹر حیدر امیدوار نامزد، محمود خان دستبردار،نظریاتی کارکنان نظرانداز

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 22 جون 2018ء) تحریک انصاف نے پی کے 3 کے امیدوار ڈاکٹر حیدر کو این اے 2 کیلئے بھی امیدوار نامزد کردیا گیا ۔ محمد زیب اور ملک اصف علی شہزاد کو نظرانداز کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی ائی نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں این اے ٹو کا فیصلہ سنادیا ۔ فیصلہ کے مطابق ڈاکٹر حیدر این اے ٹو کے بھی امیدوار نامزد ۔یاد رہے کہ اس نشست پر اس سے پہلے محمود خان کو پارٹی ٹکٹ جاری ہوا تھا۔جس نے کل ایک بیان میں ٹکٹ سے دستبراداری کا اعتراف کرلیا تھا تاہم نظریاتی اور بانی کارکنان نے تشویش ظاہر کی تھی کہ اگر پارٹی قیادت نے نظریاتی کارکنان کو نظرانداز کیا تو انتہائی فیصلہ پر مجبور ہوجائینگے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button