آج کی خبریںسوات کی خبریں
اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی اوڈیگرام آمد، شہید اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل کے اہل خانہ سے تعزیت

سوات (نمائندہ خصوصی) — عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے باجوڑ بم دھماکے میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر باجوڑ (خار) فیصل اسماعیل کے اہل خانہ سے اوڈیگرام سوات میں ملاقات کی۔ انہوں نے شہید کے والد اور دیگر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین، صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، ضلعی صدر شیر شاہ خان اور دیگر پارٹی رہنما بھی ایمل ولی خان کے ہمراہ موجود تھے۔ پارٹی قیادت نے شہید فیصل اسماعیل کی سرکاری خدمات اور عوام دوست کردار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت نہ صرف خاندان بلکہ پورے صوبے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے


