آج کی خبریںسوات کی خبریں
بائی پاس روڈ پر حادثہ،امانکوٹ کا رہائشی جاں بحق ،دو افراد شدید زخمی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ بائی پاس روڈ پر ٹریفک حادثہ میں امانکوٹ کا رہائشی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے بائی پاس روڈ پر گزشتہ رات موٹر کار حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں امانکوٹ کا رہائشی نوجوان ہارون رشید ولد سلطنت خان جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔