آج کی خبریںسوات کی خبریں

بارامہ میں سوئی گیس منصوبہ سردخانے کی نذر،پائپ لائن تاحال نہ بچھائی جا سکی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:20جنوری2017ء) مینگورہ کے علاقہ بارامہ میں سوئی گیس پائپ لائن تاحال نہ بچھائی جا سکی،ضلعی ناظم نے ایک ماہ قبل پائپ لائن کے لئے کھودی گئی گلی کوچوں کا افتتاح کیا تھا۔مینگورہ کے علاقے بارامہ میں گزشتہ ماہ سوئی گیس منصوبے کا افتتاح باقاعدہ طور پر ضلعی ناظم محمد علی شاہ نے کیا تھا جبکہ سوئی گیس منصوبے کے لئے صرف گلی کوچوں میں کھدائی کی گئی تھی اور ابھی تک وہاں پر پائپ بھی نہ بچھائی جا سکی،علاقہ بارامہ تک جانے کے لئے مرکزی شاہراہ ایک ماہ گزرنے کے بعد کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے جس سے لوگ مشکلات کا شکار ہے،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کے لئے صرف کھدائی کی گئی اوراس کا افتتاح کیا گیا جبکہ ایک ماہ کا عرصہ گزر گیا ابھی تک گلی کوچوں میں پائپ لائن بھی نہ بچھائی جا سکی،اہلیان مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس ک لئے کھودی جانے والی گلی کوچوں میں پائپ لائن بچھا کر جلد از جلد سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button