آج کی خبریںسوات کی خبریں

بحرین،مکان میں لگی آگ نے قریبی مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:06جنوری2017ء) بحرین کے علاقے چم گھڑئی میں خوفناک آتشزدگی نے متعدد مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،مقامی لوگ آگ بھجانے میں مصروف،ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے چم گھڑئی میں ایک مکان ک اندر اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی مکانات کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث تاحال فائر بریگیڈ نہ پہنچ سکی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button