آج کی خبریںسوات کی خبریں
بحرین، آتشزدگی سے پانچ کمروں پر مشتمل مکان خاکستر
سوات(زماسوات ڈاٹ کام:07دسمبر2017ء)بحرین کے علاقہ چم گھڑئی میں آتشزدگی سے پانچ کمروں پر مشتمل مکان جل کا خاکستر ہوگیا،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ چم گھڑئی میں عزت گل ولد سجاد کے گھر میں بجلی شارٹ سرکٹ سے خشک گھاس میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،مقامی لوگوں اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا،آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پانچ کمرے اور سامان جل کر کاکستر ہوگیا