آج کی خبریںسوات کی خبریں

بحرین، ہوٹل کے کمرے میں گیس بھرجانے سے خاتون سیاح جاں بحق

 سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ میں ہوٹل کے ایک کمرے میں گیس بھر جانے سے خاتوں سیاح جاں بحق جبکہ تین بے ہوش ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق علاقہ کیدام کے میلاش پارک ہوٹل کے ایک کمرے میں سلنڈر سے گیس لیکج کی وجہ سے زوجہ خالد سید جاں بحق ہو گئی جبکہ خالد سید ولد غلام محمد سکنہ کراچی ، ان کا بیٹا اور بہو بے ہوش ہو گئے۔ صبح ڈرائیور نے آواز دی جس پر خالد سید کی بہو نے مشکل سے کمرے کا دروازہ کھول دیا۔ ہوٹل مالک نے ریسکیو کو اطلاع دی جنہوں نے پچاس سالہ جاں بحق خاتون کی لاش اور بے ہوش افراد کو اسپتال منتقل کردیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button