آج کی خبریںسوات کی خبریں
بریکوٹ: تندوڈاگ میں موٹر سائیکل اور کوسٹر میں تصادم، تین افراد زخمی

سوات، بریکوٹ: تحصیل بریکوٹ کے علاقے تندوڈاگ میں موٹر سائیکل اور کوسٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں کی شناخت زیب اللہ (19) اور ابوذر (18) ساکنان بریکوٹ جبکہ برحان (24) سکنہ بونیر کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو سنٹرل اسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔