آج کی خبریںسوات کی خبریں

بلدیاتی انتخابات، جے یو آئی کی جانب سے اعجاز خان کو میدان میں اُتارنے کا امکان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بلدیاتی انتخابات  میں تحصیل بابوزئی کے لئے جمیعت علماء اسلام کی جانب سے محمد اعجاز خان متوقع امیدوار ہوں سکتے ہیں، ذرائع سے ملنے والے معلومات کے مطابق محمد اعجاز خان کو ٹکٹ دینے کا امکان ہے۔ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہے، تحصیل بابوزئی سٹی مئیر کی سیٹ کو بہت اہم مانا جا رہا ہے جس کے لئے سیاسی پارٹیاں اپنے مضبوط امیدواروں کو سامنے لائیں گے۔ جمیعت علماء اسلام کی جانب سے بھی اس نشست کے لئے مضبوط امیدوار کو سامنے لایا جائے گا جس کے لئے پارٹی کے اہم رہنماؤں نے ٹکٹ کے حصول کے لئے کوششیں تیز کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل بابوزئی کے لئے محمد اعجاز خان  سمیت کئی نام سامنے آرہے ہیں لیکن امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ٹکٹ محمد اعجاز خان کو دیا جائے گا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button