آج کی خبریںسوات کی خبریں

بلدیاتی انتخابات، عوامی نیشنل پارٹی کا گراف بلندیوں پر

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) تحصیل بابوزئی  کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو مسترد کردیا، عوامی نیشنل پارٹی  کا گراف  بڑھ گیا۔ سوات میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تحصیل بابوزئی  میں سروے کیا گیا اور عوامی رائے لی گئی، سروے کے دوران لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کو مسترد کردیا جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے حق میں عوامی رائے سب سے زیادہ رہی۔ سروے کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے حق میں 30  فی صد، جمیعت علماء اسلام کے حق میں26 فی صد،جماعت اسلامی کے حق میں 21 فی صد جبکہ حکمران جماعت تحریک انصاف کا گراف نیچے گرگیا اور 16 فی صد عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں اپنی رائے دی۔ مسلم لیگ ن کے حق میں 4فی صد  اور باقی تین فی صد دیگر امیدواروں کے لئے لوگوں نے اپنی مثبت رائے  کا اظہار کیا۔ سروے کے مطابق 84فی صد لوگوں نے تحریک انصاف کی پالیسیوں کو مسترد کردیا ، مہنگائی ،بے روزگاری اوردیگر مسائل کی وجہ سے لوگوں نے  کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں وہ تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button