آج کی خبریںسوات کی خبریں
بونیر، غلطی سے گولی چل جانے سے پولیس اہلکار جاں بحق

سوات(بونیر۔ زما سوات ڈاٹ کام) بونیر میں پولیس اہلکارغلطی سے گولی چل جانے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بونیر پولیس کا نوجوان طارق محمود بندوق صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی ۔گولی لگنے سے نوجوان پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال ڈگر منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔