آج کی خبریںسوات کی خبریں

بے انظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خود ساختہ کوارڈینیٹر بوکھلاہٹ کا شکار ہے،کرشمہ خان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:05فروری2018)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کی رہنما کرشمہ خان نے مقامی اخبارات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خودساختہ صوبائی کوارڈینیٹر کے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی احمقانہ اور بچگانہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے موصوفہ کے بیان پر حیرت ہوئی کہ وہ کس زمانے کی بات کرتی ہے۔ اب تو ٹیکنالوجی اور سائنس کا دور ہے اگر ہم نے پیپلزپارٹی کی شمولیتی تقریبات میں کسی کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا لالچ دیا ہے تو محترمہ اُسے ثابت کرے۔ اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پورے پروگرام کی ویڈیو اور فوٹوگرافی موجود ہے جس میں نہ تو کسی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ذکر کیا ہے اور نہ کہیں پہ کوئی پوسٹر اویزاں کئے تھے حالانکہ پوری دنیا کو پتہ ہے کہ مذکورہ پروگرام کس نے شروع کیا اور پیپلز پارٹی کا شہید محترمہ بینظیربھٹو سے کیا تعلق تھا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر محترمہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مفاہمت اور رواداری کی سیاست کی ہے ورنہ سب کو پتہ ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں صوبائی کوارڈینیٹر کا کوئی پوسٹ ہے ہی نہیں اور اگر بالفرض المحال ہوتا بھی تو محترمہ کی کیا قابلیت ہے کہ وہ اس اسامی پر براجمان ہے جس کو کوارڈینیٹر کی سپیلنگ ہی نہیں اتی اور نہ ہی اُس کا کوئی تعلق ان دونوں محکموں سے ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button