سوات کی خبریں
تحصیل خوازہ خیلہ میں تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 18 دسمبر 2018ء) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خوازہ خیلہ میں رکشہ نے تیز رفتاری کے باعث 60 سالہ بخت زمین ساکن کوز کلے کو ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے رکشہ ڈرائیور عمر علی ساکن کوز کلے کے خلاف رپورٹ درج کرادی ہے