تحصیل خوزہ خیلہ کے علاقہ غرشین کنکریٹ کا چھجا گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 2 زخمی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 07 ستمبر 2018ء) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے گاؤں غرشین میں سکول کے بچوں پر کنکریٹ کا چھجا گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ، خوازہ خیلہ پولیس سٹیشن کے مطابق غرشین سے تعلق رکھنے والے چار بچے سکول سے واپس گھر جارہے کہ تھے کہ رستہ میں ایک گھر کے گیٹ کے اوپر کنکریٹ کا نیا چھجا بنایا گیا تھا جو کہبچوں پر ان گرا، جس سے چار بچے ملبہ تلے دب گئے ، گھروالوں اور مقامی افراد نے چار بچوں کو ملبہ سے نکال لیا تاہم 9 سالہ شہاب ولد وقار اور اس کی کزن 6 سالہ نایاب دختر سید بہادر موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 4 سالہ روما دختر وقار اور 8 سالہ سعود ولد غلام محمد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقہ میں کہرام مچ گیا، دونوں جاں بحق بچوں کو ابائی قبرستان میں سپر دخاک کیا گیا