آج کی خبریںسوات کی خبریں

تحصیل مٹہ کے علاقہ بوڈیگرام کے مقام پر دریائے سوات سے اکیاون سالہ شخص کی لاش برآمد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 04 جولائی 2018ء) سوات کے تحصیل مٹہ کے علاقہ بوڈیگرام کے مقام پر دریائے سوات سے اکیاون سالہ شخص کی لاش برآمد،تفصیلات کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقہ بامہ خیلہ کے گاؤں بوڈیگرام کے مقام پر دریائے سوات سے سرچ اپریشن کے دوران ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اکیاون سالہ شخص کی لاش برآمد کرلی، ریسکیو 1122 کے ترجمان وقار خان کے مطابق اہلکار دریائے سوات میں ڈوبنے والے بچے کی تلاش میں تھے کہ اس دوران ایک اور شخص کی لاش بھی برآمد کرلی گئی جس کی شناخت اجمیر خان سکنہ مدین کے نام سے ہوئی جوکہ آج صبح گیارہ بجے سے لاپتہ تھا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاش کو مٹہ ہسپتال منتقل کردیا جس کے بعد لاش لواحقین کے حوالہ کردی گئی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button