آج کی خبریںسوات کی خبریں

تھانہ سیدو شریف پولیس کی کارروائی، سیکورٹی فورسز سے مشابہت رکھنے والے جعلی سیکورٹی اہلکاران گرفتار، اسلحہ ایمونیشن اور موٹرکار برآمد

تفصیلات کے مطابق: تھانہ سیدو شریف پولیس کو اطلاع ملی کہ بمقام فرش شگئی حدود تھانہ سیدو شریف میں کچھ مشکوک افراد جو سیکورٹی فورسز سے مشابہت رکھنے والے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور ان کے پاس ایک موٹر کار بھی ہے جو پیدل جانے والے اشخاص سمیت گاڑیوں کے تلاشی لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ سیدوشریف سہیل خان ہمراہ پولیس جوانان فرش شگئی پہنچ کر مشکوک افراد کو حراست میں لے گاڑی سمیت کر تھانہ سیدوشریف منتقل کرلیا گیا۔ جہاں ان سے مزید تفتیش جاری رکھا۔

دوران تفتیش معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان کا کسی بھی سیکورٹی ادارے سے تعلق نہیں رکھتے۔

گرفتار ملزمان میں مستان شاہ ولد نور محمد سکنہ گل اباد چارپریزہ پشاور، خوباب ولد ظاہر خان، زریاب خان ولد زرشاد علی، محمد شاہ زیب ولد اورنگزیب ساکنان گل اباد چارپریزہ پشاور شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد کلاشنکوف، ایک عدد ایم 4، ایک عدد پستول 9 ایم ایم، 213 عدد کارتوس برآمد کرکے زیر استعمال موٹر کار قبضہ پولیس کی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سیدوشریف میں جرم 170-171-15AA کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button