آج کی خبریںسوات کی خبریں

جماعت اسلامی یوتھ سوات کا کراچی مئیر الیکشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی یوتھ سوات کا کراچی انتخاب اور مینڈیٹ کے حوالے سے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرہ بازی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر سوات اختر علی خانجی، صدر جے آئی یوتھ سوات و چیئرمین وی سی ٹو کالام حافظ یحییٰ،الخدمت کے سٹی صدر برکت علی خان بابا، جنرل سیکرٹری جنید شہاب اور دیگر نے کہا کہ کراچی مییرشپ انتخاب میں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہیں پیپلز پارٹی نے بھٹو کے دور کی تاریخ رازی کردی جس طرح شیخ مجیب کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تھا اسی طرح آج حافظ نعیم کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیاہے,انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور جو چیئرمین جبری طور پر غوا کرکے ووٹ سے روکا گیا ہے ان کو ووٹ کے استعمال کا حق دیا جائے اگر ہمار مطالبات تسلیم نہ کی گئی تو مزید احتجاج شروع کے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button