جمعیت علمائے اسلام کا مینگورہ شہر میں پاور شو
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)جمعیت علمائے اسلام کا بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے مینگورہ شہر میں پاور شو،سٹی مئیر کی قیادت میں موٹر سائیکل سواروں کی بڑی ریلی نکالی،گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے مینگورہ شہر میں پاور شو کیا گیا جس میں جے یوآئی کے ضلعی امیر قاری فتحت اللہ اور سٹی مئیر کے امیدوار مولانا حجت اللہ کی قیادت میں موٹر سائیکل سواروں نے شہر کے مختلف بازاروں میں ریلی نکالی،ریلی گراسی گراؤنڈ سے روانہ ہوئی جو مختلف چوکوں نشاط چوک،تاج چوک،گرین چوک،پیپلز چوک سے ہوتے ہوئے واپس بالآخر نشاط چوک پہنچی جہاں پر اجتماعی دعا کے بعد ریلی اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر سٹی مئیر کے امیدوار مولانا حجت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے ریلی میں عوام کے جوش و خروش نے ثابت کردیا ہے کہ 31 مارچ کو جمعیت علمائے اسلام ضلع بھر میں بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی جس کے بعد سوات کی تعمیر و ترقی کا نیا دور سفر شروع ہوگا۔