جہانزیب نفیس ایڈووکیٹ پبلک سیفٹی کمیشن سوات کے چیئرمین منتخب
سوات(زما سوات ڈاٹ کام :26اپریل2018)جہانزیب نفیس ایڈووکیٹ پبلک سیفٹی کمیشن سوات کے چیئرمین جبکہ عبدالمالک ممبر ضلع کونسل کووائس چیئرمین مقرر کیا گیا ، گذشتہ روز ڈی سی آفس میں پبلک سیفٹی کمیشن سوات کے انتخابات کا عمل مکمل کیا گیا جس میں جہانزیب نفیس ایڈووکیٹ نے 10ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ مدمقابل اختر منیر ایڈوکیٹ صدر سوات بار ایسو سی ایشن نے 3 ووٹ حاصل کیا ، اسی طرح عبدالمالک ممبر ضلع کونسل نے 10ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ مدمقابل پیر محمد خان نے تین ووٹ حاصل کئے ، اس موقع پرپبلک سیفٹی کمیشن کے نو منتخب چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ اور وائس چیئرمین ممبر ضلع کونسل عبدالمالک نے کہا کہ ہم جس اعتماد کا اظہار کیا گیا اس پر پورا اترنے کی بھر کوشش کریں گے اور لوگوں کو سستہ انصاف کی فراہمی میں اپنا کرادر ادا کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ساتھیوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہے کہ انہوں نے ہم اعتماد کرکے اپنا ووٹ ہمارے حق میں استعمال کیا ۔