آج کی خبریںسوات کی خبریں

جے یو ائی کا مشاورتی اجلاس، علی شاہ پر مکمل اعتماد کا اظہار

خوازہ خیلہ (زما سوات ڈاٹ کام ، 09 ستمبر 2018ء) جمیعت علماء اسلام کے سابقہ امیدوار حلقہ پی کے 3 کا ایک اہم مشاورتی اجلاس علی شاہ خان ایڈوکیٹ کے حجرہ میں منعقد ہوا ،جس میں پی کے تین کے تمام کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علماء اسلا م کے مشران نے علی شاہ خان ایڈوکیٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور عہد کیا کہ تمام کارکنان اور ورکران علی شاہ کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہینگے،مشاورتی اجلاس میں متفقہ طور پر علی شاہ خان ایڈوکیٹ کو اپنا قائد تسلیم کرلیا اور بھرپور جوش وجزبہ کے تحت علی شاہ خان کو ضمنی الیکشن میں کامیاب بنانے کا عہد کیا ،اخر میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علی شاہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ میں تمام کارکنوں کے جزبے کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایک بار پھر مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا انشاء اللہ میں کبھی بھی کارکنوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاونگا اور کارکنوں کو جلدہی فیصلے کے خوشخبری سناؤنگا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button