سوات کی خبریں

حلال فوڈ اتھارٹی کی کاروائی، چھاپوں کے دوران دکانداروں پرجرمانے عائد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 نومبر 2018ء) مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں شہریوں کو ملاوٹ اور حرام اجزاء سے پاک معیاری غذائی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران سبزی و فروٹ، دودھ و دہی، چھوٹے و بڑے گوشت، چکن، بیکری اور کریانہ کی دکانوں، ہول سیل مارکیٹوں، منڈیوں، قصاب خانوں اور ہوٹل و ریستورانوں میں مضرصحت اشیاء اور خدمات پر بھاری بھر کم جرمانوں، گرفتاریوں، مراکز کو سیل کرنے اور دیگر تادیبی کاروائیوں کے علاوہ معمولی غلطیوں کے مرتکب اور تعاون کرنے والی تاجر و دکاندار برادری کو اتھارٹی کے شرعی علوم سے آراستہ غذائی و طبی ماہرین موقع پر ہی حلال اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء و خدمات کے طور طریقے سکھاتے اور بھرپور معاونت کرتے ہیں دریاں اثناء ریجنل ڈائریکٹر محمد اسد قاسم نے عوامی شکایات اور مطالبات کی روشنی میں ہر تحصیل کی سطح پر اتھارٹی کیانسپکشن ٹیمیں بھی مقرر کر دی ہیں اور انہیں ہفتہ وار بنیادوں پر بازاروں اور مارکیٹوں کی باقاعدگی سے چیکنگ کی ہدایات جاری کی ہیں اتھارٹی کے حکام نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے حالیہ تین ایام میں منگورہ، سیدو شریف، اسلام پور، بریکوٹ، باغ ڈھیرئی اور غالیگی سمیت مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن کے دوران زائد المیعاد اور غیر معیاری اشیاء کی بھاری مقدار برآمد کرکے اسے مروجہ قانونی انداز میں تلف کر دیا ہے اور زیادہ منافع کے لالچ میں شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کھیلنے اور بیماریاں پھیلانے کی کوششیں ناکام بنا دی ہیں اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹر کو بعض عوامی شکایات کے علاوہ اپنے مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ شہر کے مختلف علاقوں میں چند تاجر و دکاندار غذائی اشیاء میں ملاوٹ اور زائد المیعاد خوردنی اجناس کی پوری ڈھٹائی سے فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں جس پر انہوں نے فوری چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی اور اسے صورتحال کی چھان بین کی ہدایت کی فوڈسیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری اور مضر صحت خوردنی اشیاء کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ناقص اشیاء برآمد اور ضبط کرتے ہوئے انہیں موقع پر تلف کر دیا ان اشیاء میں ننھے بچوں کیلئے بنائی گئی غیر معیاری چپس، ٹافیاں اور مضر صحت بسکٹ شامل تھیں اسلام پور کے علاقے میں فوڈ سیفٹی افسران شکیل احمد خان اور فرمان علی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی کی معیت میں بعض دکانوں سے اڑھائی ہزار کلو سے زائد مقدار کی ایکسپائر اشیاء برآمد کرکے انہیں تلف کردیا حیرت انگیز طور پر یہ زائدالمیعاد اشیاء سال 2005ء، 2008ء اور 2012ء کے طویل عرصے سے انکے بالائی گوداموں میں سٹور تھیں جن میں زیادہ تر اشیاء معصوم بچوں کو بیچی جا تی تھیں اتھارٹی کی انسپکشن ٹیم نے اتنے سنگین جرم کے ارتکاب پر متعلقہ دکانوں کو سر بمہر کرتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں کو آئندہ کیلئے زیادہ سخت نتائج کی تنبیہ کی ایک دوسرے چھاپے میں انسپکشن ٹیم نے بعض دکانوں سے وافر مقدار میں چائنا سالٹ بھی برآمد کیا جو صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ جز ہے اسلام پور میں ہی انتہائی ناقص مٹیریل کے استعمال پر ایک بیکری کو بھی سربمہر کر دیا گیااس کے علاوہ باغ ڈھیرئی کے علاقے میں بھی مصدقہ عوامی شکایت پر کاروائی کی گئی جس کے دوران نقصان دہ اشیاء کے استعمال پر ایک بیکری اور ایک ہوٹل کو بند کر دیا گیا اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر سجاد احمد کی سربراہی میں فوڈسیفٹی افسران شہاب خان اور نواب علی نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر بعض دور افتادہ علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بریکوٹ بازار اور غالیگی میں ایک ہوٹل اور بیکری کو مضر صحت اشیاء کے استعمال پر سر بمہر کر دیا اسی طرح قصابوں اور پولٹری دکانداروں کو واضح تنبیہ کی گئی کہ وہ چکن کے ذبیحہ میں حلال طریقہ اپنائیں بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button