آج کی خبریںسوات کی خبریں
خوازہ خیلہ،قتل کا جرم ثابت ہونے پر خاتون سمیت دو افراد کو سزائے موت
سوات(زما سوات ڈاٹ کام:04مارچ2018) ایڈیشنل سیشن جج خوازہ خیلہ نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر خاتون سمیت دو افراد کو موت کی سزا سنا دی۔ ملزمان پلوشہ اور غازی اکبر سکنہ چینکولئی پر الزام تھا کہ انہوں نے 2014ء میں گلاب شیر کو قتل کیا تھا۔ مقدمہ میں وکلا کی دلائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر جج نے دونوں ملزمان کو موت کی سزا کے ساتھ ساتھ دو، دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنادی۔