آج کی خبریںخیبر پختونخواہ

خیبر: جمرود میں نجی اسکول کے ٹیچر کے مبینہ تشدد سے طالبعلم جاں بحق، مقدمہ درج، ملزم گرفتار

جمرود (زما سوات) خیبر ضلع کی تحصیل جمرود میں نجی اسکول کے ایک ٹیچر کے مبینہ تشدد سے جماعت پنجم کا طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ سورکمر بھاگیاری کے ایک نجی اسکول میں پیش آیا جہاں پرنسپل وقار احمد نے اسمبلی کے دوران معمولی بات پر طالبعلم اتحاد ولد خیال مت خان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کے نتیجے میں طالبعلم کی حالت غیر ہو گئی، جس پر اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او جمرود کو فوری کارروائی کی ہدایت دی، جس پر پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور شہریوں نے بچوں پر تشدد کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button