آج کی خبریںسوات کی خبریں

دریائے سوات سے نوجوان کی لاش پانچ دن بعد برآمد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ درشخیلہ کے مقام پر دریائے سوات سے شاہد زادہ ولد شرین زادہ سکنہ آئین ڈپو بحرین کی جسد خاکی برآمد کر لی گئی، ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق شاہد زادہ نامی نوجوان یکم جولائی کو مدین سور پل کے قریب دریائے سوات میں ڈوب گیا تھا۔نوجوان کو ڈھونڈنے کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن گزشتہ پانچ دنوں سے مسلسل جاری تھا۔ ریسکیو کےغوطہ خور جوانوں نے درشخیلہ کے مقام پر دریائے سوات سے ڈوبے ہوئے نوجوان کی جسد خاکی برآمد کرکے ٹی ایچ کیو ہسپتال مٹہ منتقل کر دی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button