آج کی خبریںسوات کی خبریں
دریائے سوات میں سیلابی کیفیت،پانی کا بہاؤ36533 کیوسک
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔17جولائی 2017 ء )دریائے سوات میں سیلابی کیفیت،پانی کا بہاؤ36533 کیوسک رہا،سیلاب سے خبردار کرنے والے صوبائی ادارے فلڈ سیل محکمہ آبپاشی حکومت خیبرپختونخوا پشاور کی جاری کردہ روزانہ رپورٹ کے مطابق دریائے کابل میں ورسک اورنوشہرہ ،دریائے سندھ میں تربیلا ،دریائے سوات میں چکدرہ اوردریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقامات پرنچلے درجے کاسیلاب ہے۔ جہاں پانی کااخراج بالترتیب 36533 ، 54700 ، 270000 ، 27000 اور 3648کیوسک ریکارڈ کیاگیا جبکہ صوبے کے دیگر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔