آج کی خبریںسوات کی خبریں

دہشت گردی کے نام پر پختون قوم کی نسل کشی کا سلسلہ بند کیا جائے،محمود خان اچکزئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :16دسمبر2017ء)پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی صدر محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ پاکستان میں مزید غیر جمہوری رویہ اپنانے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ دہشت گردی کے نام پر پختون قوم کی نسل کشی کا سلسلہ بند کیا جائے۔ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔ جنوبی پختونخوا کو پختونخوا میں ضم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوازہ خیلہ کوزکلے میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میپ کے صوبائی صدر مختیار خان یوسفزئی ،جنوبی پختونخوا کے صدر عثمان کاکڑ اور سوات کے سیکرٹری خورشید کاکاجی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں سیاہوش خان ،پروفیسر ڈاکٹر عمادالدین ،انجینئر اسلام الدین ،ڈاکٹر شاہ انور خان سمیت دیگر نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پختونخوا میپ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button